بلوائیوں نے اسلام آباد میں تھانے کو آگ لگا دی، فوج طلب
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کرپشن کیس میں گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے بلوائیوں نے قومی املاک کو جلانے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رکھا۔
بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کو 8 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تو اُن کے مداحوں نے مشتعل ہو کر ایک تھانے اور درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
سرکاری املاک کو آگ لگانے کے واقعات کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں فوج طلب کر لی گئی ہے۔

