اہم خبریں متفرق خبریں

گیارہ لاکھ بیرل تیل کا ٹینکر جو سات سال سے سمندر میں لاوارث ہے

مئی 31, 2023 < 1 min

گیارہ لاکھ بیرل تیل کا ٹینکر جو سات سال سے سمندر میں لاوارث ہے

Reading Time: < 1 minute

یمن کے مغربی ساحلی شہر الحدیدہ کے قریب گیارہ لاکھ بیرل سے زیادہ تیل لے جانے والے45 سال پرانے آئل ٹینکر صافرسے سمندر کو آلودگی کا خطرہ لاحق ہے اور اب اقوام متحدہ کے ماہرین اس تک پہنچ گئے ہیں.

صافر کو سنہ 2015 میں لاوارث چھوڑ دیا گیا تھا اور یہ گزشتہ سات برس سے سمندر کے لیے خطرہ ہے.

الحدیدہ پر حوثیوں کی جانب سے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد یہاں موجود بین الاقوامی میرین انجینئرز یمن چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

موجودہ صورتحال میں بحری آئل ٹینکر کے پرزوں کو زنگ لگنے کی تصدیق شدہ اطلاعات نے بحیرہ احمر میں ممکنہ بڑی ماحولیاتی تباہی کا مقامی اور بین الاقوامی انتباہ دیا گیا تھا۔

عالمی تنظیم گرین پیس نے عرب لیگ سے اپیل کی تھی کہ آئل ٹینکر کو محفوظ بنانے اور بحیرہ احمر میں کسی ممکنہ تباہی کو روکنے کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کی بین الاقوامی کوششوں میں شامل ہو۔

گرین پیس کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہےعرب لیگ اس مسئلے میں اپنا کردار ادا کرنے اور اس کا جلد حل تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیےگرین پیس کی ایگزیکٹو ڈائریکٹرغوی النکت نے ٹوئیٹر پر کہا تھا کہ اگر کوئی بھی آفت آتی ہے تو خطے میں رہنے والے لاکھوں لوگوں کو روٹی روزی اور صحت کے حوالے سےسخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماحولیاتی آلودگی پر نظر رکھنے والی عالمی تنظیم کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ ماحول بگڑنے سے ہم سب بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے