اہم خبریں متفرق خبریں

عمر 70 سال سے زیادہ، عدالت حاضری سے معافی دے: عمران خان

جون 13, 2023 < 1 min

عمر 70 سال سے زیادہ، عدالت حاضری سے معافی دے: عمران خان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی ہے۔

منگل کو پی ٹی آئی کے چیئرمین کی کور کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی گئی۔

عمران خان عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے اور ان کی وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دی۔

درخواست میں عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ اُن کی عمر 70 برس سے زیادہ ہے اور وہ گزشتہ رات اسلام آباد سے لاہور پہنچے ہیں جس کی وجہ سے تھکاوٹ ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے تینوں مقدمات میں ضمانتوں میں 27 جون تک توسیع کرنے کا حکم دیا۔

عمران خان گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں ایک بار پھر آرمی چیف سے مذاکرات کی اپیل کی اور کہا کہ وہ سیاست دانوں سے بات نہیں کریں گے کیونکہ سیاست دان بے اختیار ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے