پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رُکن علی وزیر گرفتار
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں سکیورٹی محکمے کے اہلکاروں نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رُکن علی وزیر کو گرفتار کر لیا ہے۔
پیر کو شمالی وزیرستان میں رُکن قومی اسمبلی کے ہمراہ اُن کی تحریک کے ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔
علی وزیر کو رواں سال فروری میں دو سال قید کے بعد رہا کیا گیا تھا۔
وہ منظور پشتین اور دیگر کے ہمراہ گزشتہ چند روز سے پی ٹی ایم کے کارکنوں کی غیرقانونی حراست، تشدد اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف میرانشاہ میں دھرنا دیے بیٹھے تھے۔
ادھر جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق نے کہا ہے کہ علی وزیر کی شمالی وزیرستان سے ایک دفعہ پھر گرفتاری قابل مذمت ہے،.
انہوں نے کہا کہ شمالی و جنوبی وزیرستان پہلے سے شدید بدامنی کے لہر میں ہیں۔ ایسے میں منتخب نمائندوں پر کریک ڈاؤن، ان کی گرفتاری حالات اور ماحول کو مزید خراب کررہی ہے۔
سینیٹر مشتاق نے کہا کہ وفاقی ، صوبائی حکومت ، سیکورٹی ادارے منتخب نمائندوں کی گرفتاری کے بجائے امن و امان پر توجہ دیں، منتخب نمائندوں پر اپنی ناکامی کا ملبہ گرانے کی بجائے امن و امان کی بحال کریں.
انہوں نے مطالبہ کیا کہعلی وزیراور گرفتار کارکنان کوفوری طور پر رہا کیا جائے۔