اہم خبریں سائنس اور ٹیکنالوجی

ٹوئٹر کا میٹا کے تھریڈز کو قانونی نوٹس، ’مسابقت بجا لیکن دھوکہ دہی نہیں‘

جولائی 7, 2023 < 1 min

ٹوئٹر کا میٹا کے تھریڈز کو قانونی نوٹس، ’مسابقت بجا لیکن دھوکہ دہی نہیں‘

Reading Time: < 1 minute

ٹوئٹر نے فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کو نئی سوشل میڈیا ایپ تھریڈز لانچ کرنے پر دھمکی آمیز خط بھیجا ہے جس میں اس کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹوئٹر کے وکیل ایلکس سپیرو کی جانب سے بھیجے گئے خط میں میٹا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے ٹوئٹر کے سابق ملازمین کی خدمات حاصل کیں جو کمپنی کی خفیہ معلومات اور تجارتی راز رکھتے تھے اور اب بھی رکھتے ہیں۔

ادھر ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے اسی حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’مسابقت ٹھیک ہے لیکن دھوکہ دہی ٹھیک نہیں۔‘

جمعرات کو میٹا نے نئی سوشل میڈیا ایپ لانچ کی تھی جس پر ایک دن میں ہی 3 کروڑ سے زائد صارفین اپنا اکاؤنٹ بنا چکے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ٹوئٹر اپنے انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس یعنی املاک دانش کے حقوق سختی سے نافذ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور میٹا سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ٹوئٹر کے تجارتی راز یا دیگر انتہائی خفیہ معلومات کا استعمال روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔‘

میٹا کی ترجمان نے تھریڈز پر پوسٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا ایپ کی انجینیئرنگ ٹیم میں ٹوئٹر کا کوئی سابق اہلکار شامل نہیں ہے۔

ٹوئٹر کے ایک سابق اہلکار نے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی سابق ساتھی کے تھریڈز پر کام کرنے یا میٹا کا حصہ ہونے کے حوالے سے معلومات نہیں ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے