اہم خبریں متفرق خبریں

عمران خان تصویر سے غائب، ’پاکستان کی صحافت اور سیاست کے معجزے‘

جولائی 8, 2023 < 1 min

عمران خان تصویر سے غائب، ’پاکستان کی صحافت اور سیاست کے معجزے‘

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان اور اُن کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سب سے بڑے حامی ٹیلی ویژن چینل اے آر وائے نیوز پر نشر کی گئی ایک دلچسپ تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِبحث ہے۔

یہ تصویر تحریک انصاف کی جانب سے اپنے بیان کے ساتھ پاکستانی ذرائع ابلاغ کو جاری کی گئی تھی۔

اس تصویر میں جمعے کو عمران خان اور اُن کے پارٹی رہنماؤں کی آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کی منظر کشی کی گئی ہے۔

اے آر وائے نیوز نے بیان نشر کرنے کے ساتھ جو تصویر سکرین کی زینت بنائی اُس میں سے عمران خان کو بلر کر کے ہٹا دیا ہے۔

اس تصویر کا اے آر وائے نیوز پر نشر کیے جانے کے دوران سکرین شاٹ لے کر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان کی تصویر اور نام نشر کرنے پر غیر اعلانیہ پابندی کا اے آر وائے نیوز کس قدر اہتمام کرتا ہے۔

سینیئر تجزیہ کار ابصار عالم نے لکھا کہ:

یہ ہے اس بکاؤ سیٹھ کی ٹوٹل اوقات !
‏سازشی جرنیلوں کے کہنے پر 12 سال اس وطن کی نوجوان نسل کے ذہنوں میں زہر اور نفرت بھری، شرفاء کی پگڑیاں اُچھالیں، جھوٹا اور غلیظ پروپیگنڈا کیا،
‏لوگوں کے بچوں اور اینکروں کو ریاست سے لڑوا کر مروا دیا، پُوری جنریشن کا مُستقبل خراب کر دیا۔
‏مُلکی وحدت اور معیشت تباہ کرنے کا ایجنڈا پُورا کرنے کے بعد اب اپنا کالا دھن بچانے کے لیے کیسے لمبا لیٹا ہوا ہے۔
‏اسٹیبلشمنٹ ایسے مکروہ لوگوں کو ہمیشہ تحفظ دیتی آئی ہے اور اب بھی دے گی۔

اینکر غریدہ فاروقی نے سکرین شاٹ شیئر کر کے لکھا کہ:
پاکستان کی صحافت اور سیاست کے معجزے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے