اہم خبریں متفرق خبریں

پنجاب میں الیکشن 14 مئی کو ہی ہوں گے: سپریم کورٹ بضد

اگست 31, 2023 2 min

پنجاب میں الیکشن 14 مئی کو ہی ہوں گے: سپریم کورٹ بضد

Reading Time: 2 minutes

سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کروانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

جمعرات کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران جسٹس منیب اختر نے وکیل الیکشن کمیشن سے کہا کہ ’جو نکات مرکزی کیس میں نہیں اٹھائے وہ نکات نظرثانی میں نہ اُٹھائیں۔ ہمیں ریکارڈ سے بتائیں کہ فیصلے میں کون سی غلطیاں ہیں جن ہر نظرثانی ہو۔‘

الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے موقف اپنایا کہ آئین الیکشن کیشن کو اختیار نہیں ذمہ داری دیتا ہے۔ صدر کا تاریخ تبدیل کرنے کا معاملہ بڑا اہم قانونی نقطہ ہے۔‘

چیف جسٹس نے کہا کہ ’آئینی اختیارات کو الیکشن کمیشن نے آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے استعمال کرنا ہے۔ تیسری مرتبہ آپ کہہ رہے ہیں الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں۔‘
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ آگے بڑھانے کا اختیار نہیں دیتا۔ ’بتائیں کہ پنجاب انتخابات کیس کے تفصیلی فیصلے میں کیا غلطیاں ہیں؟ قانون پاس کرنے سے 90 روز میں انتخابات کرانے کے آئینی مینڈیٹ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔‘

الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ انتخابات 90 دن میں کرانے کی حد پر کچھ وجوہات میں چُھوٹ بھی دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں الیکشن کمیشن کی معروضات کے بارے کچھ غلطیاں ہیں۔

جسٹس منیب اختر نے وکیل الیکشن کمیشن سے کہا کہ ’ہم آپ کو قائل کرنے نہیں بیٹھے کہ فیصلے میں غلطیاں نہیں ہوئیں۔ آپ ہمیں پڑھ کر بتائیں فیصلے میں کہاں غلطیاں ہوئیں۔‘

الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ ’فیصلے میں یہ کہنا غلط ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات موخر کرنے کا اختیار نہیں۔‘

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آرٹیکل 218 شق تین کے مطابق الیکشن کمیشن کو 90 روز کی آئینی مدت میں انتخابات کا انعقاد کرانا ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ چھوٹ خود کو کیسے دی کہ وہ انتخابات میں تاخیر کر سکے؟‘

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ’جب کبھی آئین کی خلاف ورزی ہو گی سپریم کورٹ مداخلت کرے گی۔‘

عدالت نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کروانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے