اہم خبریں متفرق خبریں

پاکستانی نژاد ٹک ٹاکر مہک بخاری اور ماں کو برطانیہ میں عمر قید کی سزا

ستمبر 2, 2023 2 min

پاکستانی نژاد ٹک ٹاکر مہک بخاری اور ماں کو برطانیہ میں عمر قید کی سزا

Reading Time: 2 minutes

برطانیہ میں ایک عدالت نے دو نوجوانوں کے منصوبہ بندی کے تحت قتل کے جرم میں ٹک ٹاکر مہک بخاری اور ان کی والدہ عنصرین بخاری سمیت چار افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

ٹک ٹاک سٹار مہک بخاری کو کم سے کم 31 برس اور آٹھ ماہ قید اور ان کی والدہ عنصرین بخاری کو 26 برس اور نو ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

گذشتہ ماہ اگست کے آغاز میں مہک بخاری اور ان کی والدہ عنصرین بخاری سمیت سات افراد کو عدالت نے 21 سالہ ثاقب اور ہاشم کو فروری 2022 میں منصوبہ بندی کے تحت سڑک کے حادثے میں ہلاک کروانے کے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔

سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ثاقب حسین نے عنصرین بخاری کو یہ دھمکی دی تھی کہ وہ اُن کے ساتھ اپنے افیئر کے بارے میں سب کو بتا دیں گے اور نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بھی پبلک کر دیں گے۔

11 فروری 2022 کو آکسفورڈ شائر سے تعلق رکھنے والے ثاقب حسین کو عنصرین بخاری سے ملاقات کا کہہ کر بلایا گیا تھا۔ انھیں کہا گیا تھا کہ انھوں نے جو تین ہزار پاؤنڈ عنصرین بخاری پر خرچ کیے تھے وہ انھیں واپس دیے جائیں گے۔
ثاقب حسین کے دوست ہاشم اعجاز الدین اُنہیں گاڑی میں ملاقات کے لیے لے کر جا رہے تھے جب دو گاڑیوں نے ان کا تعاقب شروع کر دیا۔ یہ گاڑیاں ریحان کاروان اور رئیس جمال چلا رہے تھے۔

ثاقب حسین اور ہاشم اعجاز الدین کی گاڑی ایک درخت سے ٹکرا گئی جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔

عدالت کو ثاقب حسین کی وہ کال ریکارڈنگ بھی سُنائی گئی جو انہوں نے اپنی آخری لمحات میں پولیس کو کی تھی۔ اس کال ریکارڈنگ میں انہیں کہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’ماسک پہنے ہوئے لوگ دو گاڑیوں پر ان کی گاڑی کو ٹکر مار کر سڑک سے اُتارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یں مرنے والا ہوں، پلیز سر، مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔‘

قتل میں معاونت کرنے والے 29 سالہ ریحان کاروان اور 23 سالہ رئیس جمال کو بھی 26 سال، 10 ماہ اور 31 سال کی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے