اہم خبریں متفرق خبریں

توشہ خانہ کی جعلی رسیدیں، بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنا ہے: تفتیشی افسر

ستمبر 7, 2023 < 1 min

توشہ خانہ کی جعلی رسیدیں، بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنا ہے: تفتیشی افسر

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ جعل سازی کیس میں سابق خاتون اول بشری بی بی کی ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔

جمعرات کو مقدمے کے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر نے توشہ خانہ جعل سازی کیس میں بشری بی بی کی گرفتاری کے لیے اُن کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی۔

تفتیشی نے کہا کہ مقدمے کی تفتیش آگے بڑھانے کے لیے گرفتاری چاہیے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی کی ایف آئی اے کو آڈیو کی فرانزک کے لیے بھیجی ہوئی ہے۔

‏جج نے کہا کہ معاملہ رسیدوں کا ہے تو آڈیو کہاں سے آ گئی؟

بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اُن کی موکلہ سے تین، تین گھنٹے تفتیش کی گئی۔

دوسری جانب سائفر کیس میں گرفتار عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے والے جج ابولحسنات ذوالقرنین اج بھی رخصت پر ہیں وہ 8 ستمبر تک رخصت پر ہیں۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر تھیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے