انڈین ٹیم کی ریکارڈ جیت، پاکستانی بولرز و بلے باز بری طرح ناکام
Reading Time: < 1 minuteانڈین ٹیم نے 228 رنز سے ریکارڈ شکست دے کر ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف نئی تاریخ رقم کی ہے۔
پاکستانی بولرز و بلے باز بری طرح ناکام رہے۔
پاکستان کی پوری ٹیم بارش سے متاثرہ میچ میں 128 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل نے کولمبو میں کھیلے گئےایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف شاندار سینچریاں سکور کیں۔
یہ وراٹ کوہلی کی ایک روزہ کرکٹ میں 47 ویں سینچری تھی۔
انڈیا نے 50 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز سکور کیے.
دو چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے کے ایل راہل نے 106 گیندوں پر 111 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
دوسری جانب وراٹ کوہلی نے تین چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 94 گیندوں پر 122 رنز سکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
فہیم اشرف کے دس اوورز میں 74 رنز بنے اور وہ کوئی وکٹ نہ لے سکے۔
Array