کھیل

سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست، سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں

ستمبر 15, 2023 < 1 min

سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست، سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں

Reading Time: < 1 minute

کولمبو میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹوں سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ایشیا کپ کا فائنل اب انڈیا اور سری لنکا کے درمیان اتوار 17 ستمبر کو ہوگا۔

میچ کا فیصلہ آخری اوور میں آخری گیند پر ہوا۔

سری لنکا کو آخری دو گیندوں پر چھ رنز درکار تھے۔ اسالانکا نے زمان خان کی پانچویں گیند پر چوکا لگایا اور آخری گیند پر دو رنز لے کر سری لنکا کو فتح دلا دی۔

انڈیا سری لنکا کو 41 رنز سے ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں

اگر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کی نذر ہو گیا تو کیا ہوگا؟
سری لنکا نے 253 رنز کا ہدف میچ 42 ویں اوور کے آخری گیند پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اسالانکا 49 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

سری لنکا نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ کوشل پریرا کی گری جو 17 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔ پاتھم نشانکا نے 29 رنز بنائے، لیکن وہ شاداب خان کی گیند پر انہی کو کیچ تھما بیٹھے۔

سری لنکا کی تیسری وکٹ سادیرا سمارا وکرما کی گری۔ وہ 48 رنز بناکر افتخار احمد کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کو چوتھا نقصان کوشال مینڈس کی صورت میں ہوا جب وہ 91 رنز بنا کر افتخار کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے