اہم خبریں متفرق خبریں

پاکستان میں عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

ستمبر 21, 2023 < 1 min

پاکستان میں عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات اگلے سال جنوری کے آخری ہفتے میں کروا دیے جائیں گے۔

جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے بیان کے مطابق ’آج الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا جائزہ لیا۔ اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023 کو شائع کر دی جائے گی۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات و تجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی۔

’اس کے بعد 54 دن کے اندر الیکشن پروگرام جاری کیا جائے گا اور عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروا دیے جائیں گے۔‘

حالیہ دنوں میں پاکستان میں سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن سے اگلے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے