اہم خبریں متفرق خبریں

ٹریفک پولیس سے لڑائی اور گرفتاری، پھر معاملہ کیسے ختم کیا گیا؟

ستمبر 22, 2023 < 1 min

ٹریفک پولیس سے لڑائی اور گرفتاری، پھر معاملہ کیسے ختم کیا گیا؟

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے دوران شہری کی گرفتاری کی وائرل ویڈیو پر اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ قانون سب کے لیے یکساں ہے۔

‏جمعرات کو شہری کو ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر ٹریفک سٹاف نے روکا اور چالان جاری کیا۔

پولیس کے بیان کے مطابق چالان ہونے پر برہم شہری نے پولیس افسران سے ہاتھا پائی کی مکہ مارا اور وردی پھاڑ دی۔

‏بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ تھانے کی پولیس جب گرفتاری کی کوشش کر رہی تھی تو شہری نے مزاحمت کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق بعد ازاں شہری نے اپنی غلطی کا اعتراف کرکے معافی نامہ تحریر کیا کہ وہ ذاتی پریشانی کا شکار تھا۔

‏بیان کے مطابق قانون کی پاسداری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تقدس فرض ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش اعلیٰ افسران عمل میں لارہے ہیں۔ قانون سب کےلیے برابر ہے۔

جمعرات کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے دو اہلکار ایک شہری کو گریبان سے پکڑے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور وہ شہری خود کو چھڑانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس کی سپر مارکیٹ کے سامنے پیش آیا جو کوہسار تھانے کی حدود میں واقع ہے۔ 

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری کے ساتھ موجود ایک خاتون پولیس سے ہاتھ جوڑ کر معافی بھی مانگ رہی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’بھئی! چھوٹا بچہ ہے چھوڑ دیں‘ جبکہ پولیس اہلکار ان سے پوچھتا ہے ’آپ نے اس کو تمیز نہیں سکھاتیں؟‘

اس کے بعد شہری کو پولیس کی ایمرجنسی رسپانس پولیس کی کار میں بٹھا دیا جاتا ہے اور گاڑی وہاں سے چلی جاتی ہے۔ 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے