آئی جی پنجاب اور عمران ریاض عدالت میں پیش نہ ہوئے، درخواست غیر مؤثر قرار
Reading Time: < 1 minuteلاہور ہائیکورٹ میں اینکر و یوٹیوبر عمران ریاض کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔
درخواست گزار عمران ریاض کے والد کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
چیف جسٹس امیر بھٹی نے عمران ریاض کے والد محمد ریاض کی درخواست پر سماعت کی۔
منگل کو پنجاب پولیس کے سربراہ عثمان انور اور بازیاب ہونے والے عمران ریاض کے عدالت میں پیش نہ ہونے کے باوجود لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست غیرموثر قرار دے کر نمٹا دیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عمران ریاض کے خود گھر واپس انے کے بعد حبس بے جا کی درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔
چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کریں، عمران ریاض کی بازیابی اللہ کی رحمت سے ہوئی۔
دلچسپ اور حیران کُن معاملہ یہ ہوا کہ عمران ریاض عدالت میں پیش ہوئے اور نہ یقین دہائی کے باوجو ائی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور۔
ایڈشنل ائی جی ذوالفقار حمید اور شہزادہ سلطان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت میں وفاقی و صوبائی حکومت اور سکیورٹی محکمے عمران ریاض کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کر چکے تھے۔
عمران ریاض گزشتہ روز اچانک گھر واپس آ گئے تھے۔