افغانوں کے خلاف آپریشن شروع، اسلام آباد میں بستی مسمار
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو نکالنے کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں سی ڈی اے اور ضلعی انتطامیہ کے مشترکہ آپریشن میں مارگلہ ٹاؤن میں قائم غیرقانونی افغان بستی مسمار کی گئی۔
آپریشن میں اسلام آباد پولیس کی معاونت بھی سی ڈی اے کو حاصل تھی۔
آپریشن میں ہیوی مشینری کا استمال کیا گیا۔
غیر قانونی تعمیرشدہ گھروں، دوکانوں اور تھڑوں کو گرا دیا گیا۔
غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی۔
پولیس نے مزاحمت کرنے والے افراد کو منتشر کر دیا۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق مارگلہ ٹاؤن میں واقع گاؤں موہریاں موچی موہڑا میں عرصہ دراز سے افغان شہریوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔
Array