بجلی چوروں کے خلاف مہم، صحافی تنظیم کے صدر پر مقدمہ
Reading Time: < 1 minuteلاہور میں بجلی سپلائی کرنے والے محکمے (لیسکو) نے شادباغ کے علاقے میں بجلی چوروں کے خلاف ایک کارروائی کے دوران پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ایک دھڑے کی صدر پر مقدمہ درج کیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق 92 نیوز سے وابستہ معروف صحافی اور اینکر رانا عظیم میٹر ٹیمپرنگ کر کے بجلی چوری میں ملوث تھے۔
لیسکو حکام کے مطابق ملزم چوری کی بجلی سے گھر میں اے سی چلا رہا تھا جس سے قومی خزانے کو 1 لاکھ 20 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔
لیسکو حکام نے ایف آئی آر کی نقل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ شادباغ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔
لیسکو حکام ملزم نے لیسکو ٹیم کو ہراساں کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
ترجمان لیسکو کے مطابق فرائض میں غفلت برتنے پر متعلقہ میٹر ریڈر کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
Array