اہم خبریں متفرق خبریں

سپریم کورٹ: بحریہ ٹاؤن کے درجنوں مقدمات سماعت کے لیے مقرر

اکتوبر 13, 2023 < 1 min

سپریم کورٹ: بحریہ ٹاؤن کے درجنوں مقدمات سماعت کے لیے مقرر

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ کے سنہ 2018 میں دیے گئے بحریہ ٹاؤن کے مقدمات کے فیصلوں پر عملدرآمد اور نظرثانی کی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

اس میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے دائر درجنوں درخواستیں بھی ہیں جو بحریہ ٹاؤن کراچی، بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اور بحریہ ٹاؤن مری کے مقدمات سے متعلق ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 18 اکتوبر کو ان مقدمات کی سماعت کرے گا۔

ان مقدمات میں بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رقم کی ازسرنو سرمایہ کاری کا معاملہ بھی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

دو ارب 51 کروڑ روپے کی رقم کے ایک چیک کی درخواست بھی سماعت کے لیے لگائی گئی ہے جس کو سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کرایا گیا تھا۔

بحریہ ٹاؤن کراچی کے فیصلے کے حوالے سے کُل 12 درخواستیں ہیں جبکہ بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے حوالے سے فیصلے پر چھ درخواستیں سُنی جائیں گی۔

یہ فیصلہ سنہ 2014 میں دیا گیا تھا۔

بحریہ ٹاؤن مری کے فیصلے کے بعد پانچ درخواستیں دائر کی گئیں جن کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے