’درست وقت پر مشکل فیصلہ‘، بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی اور تنقید کے بعد کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں بابراعظم نے کہا کہ انہوں نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے لگ رہا ہے کہ یہ اس فیصلے کے لیے صحیح وقت ہے۔
بابر اعظم نے لکھا کہ ’وائٹ بال فارمیٹ میں نمبر ون ٹیم بننا پوری ٹیم، کوچز اور مینیجمنٹ کی مجموعی کوشش تھی۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’پچھلے چار برسوں میں میں نے اُتار چڑھاؤ محسوس کیے لیکن میں نے پورے دل سے اور جنون سے پاکستان کی عزت اور فخر کو کرکٹ کی دنیا میں بحال رکھنے کی کوشش کی۔‘
بابر اعظم نے کہا کہ ’میں بحیثیت کھلاڑی تیوں فارمیٹس میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرتا رہوں گا۔ میں نئے کپتان اور ٹیم کو اپنے تجربات کی روشنی میں سپورٹ کرتا رہوں گا۔‘
قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی لاہور میں بابر اعظم سے ملاقات ہوئی تھی۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ذکا اشرف نے بابر عظم کو بتایا کہ کرکٹ بورڈ ون ڈے مارمیٹ کے لیے نئے کپتان کے تقرر پرغور کر رہا ہے۔