عالمی خبریں

معروف انڈین گلوکارہ نکیتا گاندھی کے کنسرٹ میں بھگدڑ، چار طلبہ ہلاک

نومبر 26, 2023 < 1 min

معروف انڈین گلوکارہ نکیتا گاندھی کے کنسرٹ میں بھگدڑ، چار طلبہ ہلاک

Reading Time: < 1 minute

انڈین ریاست کیرالہ کی کوچی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جاری ٹیک فیسٹ کے دوران بھگدڑ میں چار افراد ہلاک اور 46 زخمی ہوگئے.

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹیک فیسٹ میں گانوں کا میلہ جاری تھا۔ مرنے والوں میں دو لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں۔ مرنے والے کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔ یونیورسٹی کے انجینئرنگ کالج میں 2000 سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔

دھونی بنوشالی پرفارم کر رہی تھیں۔
یونیورسٹی میں تین روزہ ٹیک فیسٹ کا انعقاد کیا گیا اور آج اس کا آخری دن تھا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گلوکارہ نکیتا گاندھی دھوانی بھانوشالی پرفارم کرنے آ رہی تھیں۔

وزیر صحت وینا جارج کا بیان

حادثے کے بارے میں کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے کہا کہ کالامسری میڈیکل کالج میں زخمیوں کے علاج کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔ حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔

طلبا بارش سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پولیس کمشنر کے مطابق پروگرام کے دوران بارش ہوئی۔ جس کی وجہ سے طلبہ بارش سے بچنے کے لیے اچانک سٹیج کے سامنے کی طرف بھاگے۔ اس کی وجہ سے بھیڑ بڑھ گئی اور پھر بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوئی۔

دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
ایرناکولم کے ضلع کلکٹر این ایس کے انمیش نے بتایا کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ واقعے کے پیش نظر ہم نے شہر کے تمام اسپتالوں کو الرٹ کردیا ہے، فی الحال مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس کے مطابق بھگدڑ یونیورسٹی کے اندر اوپن ایئر آڈیٹوریم میں ہوئی۔ پروگرام میں دیگر کالجوں کے طلبہ کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے