عالمی خبریں

لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوب گئی، یورپ جانے کے خواہش مند 61 ہلاک

دسمبر 17, 2023 2 min

لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوب گئی، یورپ جانے کے خواہش مند 61 ہلاک

Reading Time: 2 minutes

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے تازہ ترین واقعے میں تقریباً 61 تارکین وطن لاپتہ ہو گئے ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی موت واقع ہو گئی ہے۔

اتوار کو ادارے کی جانب سے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’خیال کیا جا رہا ہے کہ تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد کی موت بلند لہروں کی وجہ سے ہوئی ہے۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ کشتی لیبیا کے شمال مغربی ساحلی علاقے زوارہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں تقریباً 86 تارکین وطن سوار تھے۔

لیبیا اور تیونس ان تارکین وطن کے لیے روانگی کے اہم مقامات ہیں جو اٹلی کے راستے یورپ پہنچنے کی امید میں خطرناک سمندری سفر کا خطرہ مول لیتے ہیں۔

بیان کے مطابق اس حادثے میں زیادہ تر متاثرین کا تعلق نائیجیریا، گمبیا اور دیگر افریقی ممالک سے ہے۔ اس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔

ادارے کے مطابق 25 افراد کو بچا کر لیبیا کے حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

مہاجرین کے ادارے کی ایک ٹیم نے زندہ بچ جانے والے افراد کو طبی امداد فراہم کی اور کہا ہے کہ وہ اچھی حالت میں ہیں۔
ادارے کے ترجمان فلیویو دی جکومو نے ایکس پر ایک بیان میں کہا تھا کہ رواں برس وسطی بحیرہ روم میں دو ہزار 250 تارکین وطن ہلاک ہوئے۔

14 جون کو ماہی گیری کی ایک کشتی ’ایڈریانہ‘ یونان کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں ڈوب گئی تھی۔ اس میں 750 افراد سوار تھے۔ زندہ بچ جانے والے افراد کے مطابق کشتی میں شامی، پاکستانی اور مصری شہری سوار تھے۔

اس میں صرف 108 افراد زندہ بچ گئے تھے اور 82 کی لاشیں نکالی گئیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے مطابق رواں برس تیونس اور لیبیا کے ذریعے ایک لاکھ 53 ہزار سے زیاہ تارکین وطن اٹلی پہنچے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے