عالمی خبریں

غزہ میں جنگ بندی کے لیے عالمی دباؤ، سکیورٹی کونسل میں نئی قرارداد

دسمبر 18, 2023 < 1 min

غزہ میں جنگ بندی کے لیے عالمی دباؤ، سکیورٹی کونسل میں نئی قرارداد

Reading Time: < 1 minute

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پیر کو ایک نئی قرارداد پر ووٹ کرے گی جس میں غزہ میں ’فوری اور پائیدار جنگ بندی‘ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل کی ایک سابقہ قرارداد کو ویٹو کرنے کے بعد ایک نئی قرارداد پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو ہونے کے بعد جنرل اسمبلی میں اقوام متحدہ کے 193 ممبران نے بھاری اکثریت سے جنگ بندی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

سلامتی کونسل کی نئی قرارداد کا مسودہ متحدہ عرب امارات نے تیار کیا ہے جس میں ’غزہ کی پٹی میں محفوظ اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی رسائی کی اجازت دینے کے لیے فوری اور پائیدار جنگ بندی‘ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ قرارداد خطے میں دو ریاستی حل کی حمایت کی بھی توثیق کرتی ہے اور ’غزہ کی پٹی کو فلسطینی اتھارٹی کے تحت مغربی کنارے کے ساتھ متحد کرنے کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔‘

اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بننے والے اقدام میں، مسودے میں واضح طور پر حماس کا نام نہیں لیا گیا ہے اگرچہ اس میں ’تمام مغویوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی‘ کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ’شہریوں کے خلاف اندھا دھند حملوں‘ کی مذمت کی گئی ہے۔

سلامتی کونسل کو شدید عالمی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ وہ جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہ کے معاملے پر اب تک صرف ایک قرارداد منظور کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جس میں’انسانی بنیادوں پر توقف‘ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے