اہم خبریں متفرق خبریں

شمالی وزیرستان میں حجاموں کا قتلِ عام، 6 کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

جنوری 2, 2024 < 1 min

شمالی وزیرستان میں حجاموں کا قتلِ عام، 6 کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

Reading Time: < 1 minute

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں 6 غیرمقامی افراد کی لاشیں کھیتوں سے ملی ہیں جن کے سروں میں گولیاں ماری گئیں۔

منگل کو ملنے والی ان چھ لاشوں کی شناخت حجاموں کے طور پر کی گئی جن کا آبائی علاقہ ڈیرہ غازی خان ہے۔

شمالی وزیرستان کے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) روخان زیب نے میڈیا کو بتایا کہ میرعلی کے قریب موسکی گاؤں میں نامعلوم افراد نے رات کو 6 افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میرعلی ہسپتال منتقل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کی ہے۔

پولیس کے مطابق پنجاب ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے 6 حجاموں کو پیر کی گزشتہ شب گولیاں ماری گئیں۔

مقتولین کی میرعلی بازار میں ہیئر کٹنگ کی دکانیں تھیں۔

حکام کے مطابق مقتولین میں سے صرف ایک کے پاس شناختی کارڈ موجود تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے