اہم خبریں متفرق خبریں

اڈیالہ جیل میں حوالاتی زیادتی کے بعد قتل، چار حوالاتیوں پر مقدمہ درج

جنوری 3, 2024 < 1 min

اڈیالہ جیل میں حوالاتی زیادتی کے بعد قتل، چار حوالاتیوں پر مقدمہ درج

Reading Time: < 1 minute

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے ایک سیل میں حوالاتی کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا گیا۔

تھانہ صدر بیرونی میں سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست پر سیل میں بند 4حوالاتیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمے کے مطابق مقتول سبیل کو وقاص، آصف، نقاش اور بلال نامی ملزمان نے قتل کیا۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا کہ ہاتھ پاؤں باندھ کر زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔

ایف آئی آر کے مطابق زیادتی کے بعد مقتول حوالاتی سبیل کے گلے میں کپڑے کا پھندہ لگایا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق حوالاتی ملزم وقاص نے مقتول سبیل کے گلے اور چھاتی پر پاوں رکھ کر دبایا۔

مقدمے میں لکھا گیا کہ مقتول کو 31دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب سانس اکھڑنے پر دوائی بھی دی گئی تھی۔

متن مقدمہ کے مطابق یکم جنوری کی صبح سیل 2میں مقتول حوالاتی بے ہوش پڑا تھا،جیل اسپتال منتقل کرنے پر موت کی تصدیق ہوئی۔

متن مقدمہ میں لکھا گیا کہ مقتول کے گلے پر نشان تھے جس سے موت مشکوک ہوئی۔

مقتول اور ملزمان پہلے ہی مختلف مقدمات میں زیرحراست تھے اورمقامی عدالتوں میں ان کے مقدمات کی سماعت جاری تھی.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے