عالمی خبریں

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں تقریب، دھماکوں میں 100 ہلاک

جنوری 3, 2024 < 1 min

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں تقریب، دھماکوں میں 100 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

ایران میں دہشت گردی کے ایک بڑے واقعے میں 100 سے زائد افراد مارے گئے ہیں.

سرکاری ٹی وی کے مطابق ملک کے جنوبی شہر کرمان میں مقتول جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دو دھماکے ہوئے۔

یہ دھماکے ایک تقریب کے دوران ہوئے جو سنہ 2020 میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے جنوب مشرقی شہر کرمان میں تقریب کے دوران پہلے اور پھر دوسرے دھماکے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کم از کم 100 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قبل ازیں نیم سرکاری نورنیوز کے مطابق ’قبرستان کی طرف جانے والی سڑک پر گیس کے کئی سلنڈر پھٹ گئے۔‘

ایران کے سرکاری میڈیا نے ایک مقامی اہلکار کے حوالے سے بتایا تھا کہ ’ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکے گیس سلنڈروں سے ہوئے یا دہشت گرد حملہ تھا۔‘

سرکاری ٹی وی نے ریڈ کریسنٹ کے امدادی کارکنوں کو تقریب میں زخمی لوگوں طبی امداد دیتے ہوئے دکھایا۔

تقریب میں سینکڑوں شہری جنرل سلیمانی کی برسی کے موقع پر جمع تھے۔

بعض ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق کم از کم 150 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کرمان صوبے کے ہلال احمر کے سربراہ رضا فلاح نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ’ہماری ریپڈ رسپانس ٹیمیں زخمیوں کو نکال رہی ہیں، لیکن ہجوم کی وجہ سے سڑکیں پر رکاوٹ ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے