اہم خبریں متفرق خبریں

نااہلی کی مدت کے کیس کا فیصلہ محفوظ، تحریک انصاف کا مؤقف کیا؟

جنوری 5, 2024 < 1 min

نااہلی کی مدت کے کیس کا فیصلہ محفوظ، تحریک انصاف کا مؤقف کیا؟

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے نااہلی کے مدت کی تعین کے لیے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

نااہلی کی مدت کے تعین کے مقدمے میں تحریک انصاف نے تاحیات نااہلی ختم کرنے کی قانون سازی کو غلط قرار دیا ہے۔

جمعے کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی نیں سات رکنی لارجر بینچ کے سامنے تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین پیش ہوئے تو جسٹس جمال خان مندوخیل کا نے ٹی آئی کے وکیل کو خوش آمدید کہتے ہوئے ہنسی مذاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے۔
وکیل شعیب شاہین نے روسٹرم پر آ کر بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پیش ہو رہا ہوں۔
ہم تو آج کل دیر ہی کر رہے ہیں

چیف جسٹس نے کہا کہ شعیب شاہین صاحب، خوش آمدید! کب سے انتظار کر رہے تھے کہ کوئی سیاسی جماعت آئے۔

وکیل نے بتایا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم فرد واحد کے لیے کی گئی۔

وکیل شعیب شاہین کے مطابق پارلیمنٹ نے فرد واحد کے لیے ترمیم کر کے سپریم کورٹ کی 62 ون ایف کی تشریح غیر موثر کر دی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم تو الیکشن ایکٹ نہیں اپنا فیصلہ دیکھ رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کو چیلنج کریں تو اسے بھی دیکھ لیں گے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف سے متعلق آئینی ترمیم لازمی ہوگی۔
الیکشن ترمیمی ایکٹ میں خامیاں ہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ سے مسئلہ ہے تو اسے چیلنج کریں، تحریک انصاف نے ہمارے سامنے کوئی درخواست دائر نہیں کی۔

سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم مختصر فیصلہ جلد سنائیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے