امریکہ میں پانچ لاکھ، پاکستان میں صرف 820 لاپتہ: جان اچکزئی
Reading Time: < 1 minuteبلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ امریکہ میں 5 لاکھ لوگ لاپتہ ہیں جبکہ پاکستان میں ان کی تعداد 820 ہے۔
بدھ کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں ایک لاکھ 70 ہزار، انڈیا میں 3 لاکھ 50 ہزار لاپتہ ہیں۔
پاکستان میں صرف 820 لوگ لاپتہ ہیں کا بیان دینے کے بعد سوشل میڈیا پر جان اچکزئی کو سخت ردعمل کا سامنا ہے۔
ماضی قریب میں جان اچکزئی مقتدر قوتوں کی حمایت میں بیان بازی کے لیے مشہور رہے ہیں۔
وہ بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کے بعد جب وطن واپس آئے تھے تب سے لاپتہ افراد کی حمایت سے دستبردار ہوئے تھے۔
Array