اہم خبریں متفرق خبریں

ن لیگ کا پارٹی پرچم پھاڑنے اور بینرز چوری کرنے پر مقدمہ درج

جنوری 17, 2024 < 1 min

ن لیگ کا پارٹی پرچم پھاڑنے اور بینرز چوری کرنے پر مقدمہ درج

Reading Time: < 1 minute

صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں ن لیگ کےجلسے کے دوران پارٹی پرچم پھاڑنے والے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم عمار عرف حذیفہ نے 15 جنوری کو جلسے والے دن اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مسلم لیگ ن کے جھنڈے کو پھاڑ کر بے حرمتی کی.

پولیس کو بتایا گیا کہ ملزمان نے جھنڈا پھاڑنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی۔

ایف آئی آر میں ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار چوہدری ریاض الحق جج کی تصاویر والی پینا فلیکسز اور بینرز چوری کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے.

مقدمہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن عابد محمود کی جانب سے تھانہ اے ڈویژن میں درج کرایا گیا.

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے نامعلوم 6 سے 7 افراد کے ساتھ مل کر فلیکسز، بینرز چوری کیے اور پھاڑے۔

ایف ائی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے مسلم لیگ ن کے قائدین کو برا بھلا کہا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں.

ایف ائی ار مختلف دفعات کے تحت درج کی گئی ہے.اور نقصان کا تخمینہ 75 ہزار لگایا گیا ہے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے