کھیل

جب عمران خان کے پوسٹر نے میچ کی براہ راست نشریات میں خلل ڈالا

جنوری 19, 2024 < 1 min

جب عمران خان کے پوسٹر نے میچ کی براہ راست نشریات میں خلل ڈالا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے چوتھے ٹی20 میچ کے دوران ایک تماشائی اور اس کے پلے کارڈ کے باعث پی ٹی وی سپورٹس کی انتظامیہ تنقید کی زد میں ہے۔

پانچ ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کے اس چوتھے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ سے مسلسل چوتھی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا مگر میچ کے بعد تنقید سرکاری ٹی وی کے سپورٹس چینل پر کی جا رہی ہے۔

میچ سے متعلق سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ’کرکٹ اینڈ سٹف‘ نامی اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ میچ کی نشریات کے دوران جب شائقین میں سے ایک تماشائی کو سابق وزیراعظم عمران خان کا پوسٹر پکڑے دکھایا گیا تو پی ٹی وی نے کچھ سیکنڈز کے لیے میچ کی نشریات منقطع کر دیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے