آسٹریلوی سرزمین پر فتح، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی نے کیا حرکت کی؟
Reading Time: < 1 minuteویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ان ہی کی سرزمین پر 27 سال بعد ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔
برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے چوتھے روز کینگروز کو 8 رنز سے ہرایا.
فاتح ٹیم کے کھلاڑی نے تقریب کے دوران سوال پوچھنے والی خاتون کمنٹیٹر کو اپنے بازو کے مسلز دکھائے.
ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 289 رنز 9 وکٹوں پر ڈیکلیئر کی تھی۔
آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں یہ میچ جیتنے کے لیے 216 رنز کا ہدف ملا تھا جب کہ 207 رنز بناکر پوری ٹیم کو ویسٹ انڈین بولرز نے آؤٹ کلاس کردیا۔
ویسٹ انڈیز نے 1997 کے بعد آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر شکست دی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر جوزف نے زخمی انگوٹھے کے ساتھ دوسری اننگز میں 68 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ دو میچز کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی، اب تین ون ڈے میچز کی سیریز 2 فروری سے میلبرن میں شروع ہوگی۔