پاکستان

ووٹوں کی گنتی جاری، نتائج کے اعلان میں غیرمعمولی تاخیر

فروری 9, 2024 < 1 min

ووٹوں کی گنتی جاری، نتائج کے اعلان میں غیرمعمولی تاخیر

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔اور نتائج کے اعلان میں غیرمعمولی تاخیر دیکھی جا رہی ہے.

مبصرین اور سیاسی رہنما اس تاخیر کو شک کی نظر سے دیکھ رہے ہیں جہاں ملک کے بڑے شہروں سے بھی رات گئے کوئی مکمل نتیجہ نہیں آیا.

ملک بھر میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔

جمعرات کو وزارت داخلہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولنگ کے عمل کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جو تاحال جاری ہے۔

ملک بھر سے 12 کروڑ 79 لاکھ 21 ہزار 49 رجسٹرڈ ووٹرز قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے نمائندے منتخب کریں گے۔ قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلیوں کے تین حلقوں سمیت چار انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی اموات کی وجہ سے پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے