نئی پارٹیوں کے سربراہان جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کو دو، دو نشستوں پر شکست
Reading Time: < 1 minuteاستحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں ہار گئے ہیں۔
جمعے کی صبح آنے والے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق عمران خان کے سابق قریبی ساتھی اور سرمایہ دا جہانگیر ترین لودھراں سے اپنی آبائی نشست کے علاوہ ملتان میں بھی قومی اسمبلی کی نشست پر شکست سے دوچار ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب سابق وزیر دفاع اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نوشہرہ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیتنے میں ناکام رہے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی آبائی نشست ہار گئے ہیں جبکہ بلوچستان کے ضلع پشین میں اُن کو قومی اسمبلی کی نشست پر بھاری اکثریت سے کامیابی ملی ہے۔
Array