پاکستان

نتائج میں تاخیر پر احتجاج، فائرنگ سے محسن داوڑ اور ساتھی زخمی

فروری 10, 2024 < 1 min

نتائج میں تاخیر پر احتجاج، فائرنگ سے محسن داوڑ اور ساتھی زخمی

Reading Time: < 1 minute

شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے نتیجے میں سابق رکن قومی اسمبلی اور چئیرمین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) محسن داوڑ سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

واقعہ میرانشاہ میں احتجاج کے دوران پیش آیا، مظاہرین انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کر رہے تھے، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ محسن داوڑ اور دیگر افراد کو میرانشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ سابق رُکن قومی اسمبلی محسن داوڑ قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے ہیں.

سنیچر کی دوپہر فائرنگ میران شاہ میں کینٹ کے سامنے احتجاج کے دوران فائرنگ کی گئی.

پولیس کا دعوی ہے کہ دو طرفہ فائرنگ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے ‪‬.

محسن داوڑ کے حامیوں نے کہا ہے کہ پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ اور فائرنگ کی.

پولیس کا دعوی ہے کہ شمالی وزیرستان میں محسن داوڑ کے ساتھیوں نے آرمی کیمپ میران شاہ کے گیٹ پہ فائرنگ کی-

پولیس کا دعوی ہے کہ میران شاہ میں محسن داوڑ کے ساتھیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس کا جوان زخمی ہو گیا ہے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے