عمران خان کو ووٹ دینے کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا: عمر ایوب
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کو تین کروڑ سے زیادہ ووٹ اللہ تعالیٰ کے حکم کے بعد دیے جس سے تاریخی کامیابی ملی۔
اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عمر ایوب کے الفاظ کچھ یوں تھے:
”خواتین و حضرات میں یہاں پر یہ بھی کہتا چلوں کہ یہ تاریخی کامیابی، تین کروڑ سے زیادہ ووٹ جو پاکستان تحریک انصاف نے لیے، پاکستان کے عوام نے دیے، یہ اس وجہ سے ہوئے کہ اللہ تعالی نے حکم کیا اور فرشتوں نے لوگوں کے دکوں میں یہ جگہ بنائی وزیراعظم عمران خان کے نظریے کی۔ اور اس کی وجہ سے عوام نے ووٹ ڈالا، پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں۔“
عمر ایوب کی پریس کانفرنس اور ان الفاظ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور پی ٹی آئی کے حامی اس کی وضاحتیں اور تشریحات کر رہے ہیں۔
Array