اہم خبریں متفرق خبریں

راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت چٹھہ روپوش ہیں، پولیس کا عدالت میں بیان

مارچ 13, 2024 < 1 min

راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت چٹھہ روپوش ہیں، پولیس کا عدالت میں بیان

Reading Time: < 1 minute

راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ اپنے انتخابی دھاندلی کے اعترافی بیان کے بعد سے روپوش ہیں۔

راولپنڈی پولیس نے یہ بات مقامی عدالت کو بتائی ہے۔

بدھ کو سابق کمشنر راولپنڈی کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست پر سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ آئندہ تاریخ پر سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو پیش کیا جائے۔

پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ سابق کمشنر راولپنڈی انتخابات دھاندلی والی گفتگو کے بعد سے اب تک مسلسل روپوش ہیں۔

پولیس کی عدالت میں پیش کی گئیرپورٹ کے مطابق سابق کمشنر اپنی رہائش راولپنڈی اور اپنے آبائی گاؤں حافظ آباد والے گھر کے ایڈریس پر بھی دستیاب نہیں۔

سابق کمشنر راولپنڈی کوعدالت میں پیش کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا۔

مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان نے کی۔

وکلا نے سابق کمشنر راولپنڈی کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے 22 اے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے