اہم خبریں متفرق خبریں

سینیٹ کی چھ نشستوں پر ضمنی انتخابات، کس کو کامیابی ملی؟

مارچ 14, 2024 < 1 min

سینیٹ کی چھ نشستوں پر ضمنی انتخابات، کس کو کامیابی ملی؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں چھ نشستوں پر سینیٹرز منتخب ہو گئے ہیں جن میں پیپلز پارٹی اکثریت میں رہی.

سینیٹ کی چھ خالی نشتوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔

جمعرات کو ایوان بالا کی چھ خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے چار جبکہ مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام نے ایک ایک سیٹ اپنے نام کی۔

اسلام آباد کی نشست پر پیپلز پارٹی کے اُمیدوار یوسف رضا گیلانی 204 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کے الیاس مہربان نے 88 ووٹ حاصل کیے۔

قومی اسمبلی میں مجموعی طور پر 301 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ 9 ووٹ مسترد کیے گئے۔

بلوچستان سے تین خالی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے عبدالقدوس بزنجو 23 ووٹ، مسلم لیگ ن کے دوستین ڈومکی 17 ووٹ اور جمعیت علمائے اسلام کے عبدالشکور غبیزئی 16 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔
باپ پارٹی کے مبین خلجی کو صرف پانچ ووٹ ملے اور ناکام رہے۔

صوبہ سندھ سے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے جام سیف اللہ خان دھاریجو اور محمد اسلم ابڑو جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے نذیراللہ اور شازیہ سہیل امیدوار تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے