اہم خبریں متفرق خبریں

بیوی بچوں کو قتل کر کے لاشوں کے ساتھ راتیں گزارنے والا انڈین گرفتار

اپریل 1, 2024 2 min

بیوی بچوں کو قتل کر کے لاشوں کے ساتھ راتیں گزارنے والا انڈین گرفتار

Reading Time: 2 minutes

انڈین پولیس کے مطابق لکھنؤ شہر میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو بچوں کو ہلاک کر کے تین راتیں ان کی لاشوں کےساتھ گزاریں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس نے اتوار کو بتایا کہ لکھنؤ کے علاقے سراوان نگر میں 32 سالہ رام لگان نے اپنی 30 سالہ بیوی جیوتی کو اپنے بچوں کے سامنے ناجائز تعلقات کے شبے میں گلہ گھونٹ کر مار دیا۔

انڈیا: ٹرین میں بنی سیلفی نے پراسرار ہلاکت کا معمہ حل کر دیا
اس کے بعد اس نے اپنے دونوں بچوں چھ سالہ پائل اور تین سالہ آنند کو کرائے کے گھر میں مار دیا تاکہ وہ پولیس کے سامنے کچھ بول نہ سکیں۔

ڈپٹی کمشنر پولیس ٹی ایس سنگھ کے مطابق ’رام لگان کی شادی کو سات سال ہوئے تھے، اور اسے شک تھا کہ اس کی بیوی کے ناجائز تعلقات ہیں اور جب وہ فون پر بات کرتی تھی تو وہ اس کی جاسوسی کرتا تھا۔ اس وجہ سے اکثر ان کے درمیان جھگڑا ہوتا تھا۔ 28 مارچ کی رات بھی ان کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے بیوی اور بچوں کو قتل کر دیا۔‘

ملزم نے تہرے قتل کے بعد رات اسی کمرے میں گزاری۔ وہ اگلی صبح روانہ ہوا اور رات کو واپس آیا۔

پولیس نے بتایا کہ اس کا یہ معمول تین دن تک جاری رہا یہاں تک کہ اس کے مالک مکان نے محسوس کیا کہ اس کے گھر سے بدبو آ رہی ہے۔ دروازہ بند نہیں تھا اور جب وہ گھر میں داخل ہوا تو تینوں لاشیں بوری میں بند تھیں۔

رام لگان پرہجوم علاقے کی وجہ سے لاشیں نہیں نکال سکا تھا اور اس نے اپنے پڑوسیوں کو بتایا تھا کہ ان کا خاندان ہولی منانے کے لیے کسی رشتے دار کے گھر گیا ہے۔

پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے