اہم خبریں متفرق خبریں

سمگلنگ کی کوشش ناکام، ایئرپورٹ پر مسافر سے 16 کلو گولڈ برآمد

اپریل 5, 2024 < 1 min

سمگلنگ کی کوشش ناکام، ایئرپورٹ پر مسافر سے 16 کلو گولڈ برآمد

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی وفاقی تفتیشی ایجنسی (ایف ائی اے) کے شعبہ امیگریشن نے 16 کلو سونا بیرون ملک لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

ایجنسی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملتان ایئرپورٹ پر پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی میں سونا سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنائی گئی۔

ترجمان کے مطابق مسافر کے سامان سے 16 کلو سونا برآمد کیا گیا جس میں گولڈ کے مختلف وزن کی 10 اینٹیں شامل ہیں۔

ملزم محمد تنویر فلائی دبئی کی پرواز نمبر ایف زیڈ 340 کے ذریعے دبئی جا رہا تھا اور ملزم نے امیگریشن کلیرنس کے لیے اپنا پاسپورٹ کاؤنٹر پر پیش کیا۔

ملزم دوران امیگریشن پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ بہت زیادہ دبئی ٹریول کرنے پر ملزم کے سامان کو چیکنگ کے لیے منگوایا گیا۔

دوران تلاشی ملزم کے سامان سے 16 کلو گرام سونا برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کا سامان تمام متعلقہ اداروں سے کلئیر ہونے کے بعد چیک کیا گیا

ملزم نے بیگ کے خفیہ خانوں میں سامان چھپایا ہوا تھا جس کے بعد گرفتار ملزم کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

ملزم کی معاونت کرنے والے عناصر کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق دوران تفتیش مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے