پاکستان

ٹھٹھہ سے شاہ نورانی جانے والے زائرین کو حادثہ، 17 ہلاک

اپریل 11, 2024 < 1 min

ٹھٹھہ سے شاہ نورانی جانے والے زائرین کو حادثہ، 17 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

بلوچستان میں ضلع حب کے علاقے شاہ نورانی میں ویراب کے مقام پر زائرین کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 17 افراد ہلاک جبکہ 52 زخمی ہو گئے۔

حب کے اسسٹنٹ کمشنر احمد ولی طلحہ کے مطابق حادثہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو حب کی تحصیل دریجی میں پیش آیا جب زائرین سے بھرا ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گرا-

ٹرک میں 60 سے زائد افراد سوار تھے جو سندھ کے ضلع ٹھٹھہ سے بلوچستان میں واقع شاہ نورانی کے مزار جا رہے تھے۔

حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد میں سے بیشتر آپس میں رشتہ دار ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو حب اور کراچی کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق جام غلام قادر ہسپتال حب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ کمشنر قلات اور ڈی سی حب کو ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیراعلی بلوچستان نے شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کرنے کے لیے سندھ حکومت سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے