پاکستان

اپنے آپ کو مزید ننگا مت کرو، گنڈاپور کی عدالت کے باہر گفتگو

اپریل 16, 2024 2 min

اپنے آپ کو مزید ننگا مت کرو، گنڈاپور کی عدالت کے باہر گفتگو

Reading Time: 2 minutes

خیبر پختونخوا کے وزیراعلی کو راولپنڈی کی عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔

منگل کو عدالت کے باہر علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، عدالت میں پیش ہو گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ نظام دن بدن خود کو ایکسپوز کر رہا ہے۔ چھ ججز کے خط پر کمیشن بننا بہت ضروری ہے۔

گنڈاپور نے کہا کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مینڈیٹ عمران خان کو ملا۔

ہماری جنگ جاری رہے گی، نظام کو پیغام ہے ملک پر رحم کریں۔ پی ڈیم ایم کی صورت میں جو تجربے کیے گئے، ان کے آنے کے بعد کیا حالات ہیں، یہ ایک دن ایکسپوز ہوں گے، جو یہ کر رہے ہیں ان کی فیمیلیز کو پیغام دیتا ہوں۔

انشاءاللہ ان کے ضمیر جاگیں گے، لیکن جب ان کے ضمیر جاگتے ہیں تو کہتے ہیں یہ اپنی مرضی ہے۔ پنجاب میں سختی کی گئی لوگ نہیں نکل سکے، لوگوں نے خود جا کر نشان ڈھونڈ کر پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔

عمران خان کو مبارک دیتا ہوں کہ قوم جاگ چکی ہے۔ عمران خان جلد باہر اور وزیر اعظم بھی ہوں گے۔

وزیر اعظم سے ملاقات پر عمران خان کی مجھ سے کوئی ناراضگی نہیں۔

وزیراعظم اس وقت ملک کو لیڈ کر رہے ہیں ظاہر ہیں صوبے کے معاملات پر انہی سے ملاقات ہو گی۔

جب ملک پلانز پر چلے گا اور فرد واحد اپنی مرضی کے مطابق ملک چلائے گا تو ایسا ہی ہو گا۔

یہ اتنے ایکسپوز ہوں گے کہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، ہمارے خلاف بیانات کیسے ائے اپکو پتہ ہے۔

ججز کے خط کے بعد چیزیں اوپن ہو چکی ہیں، مجھ پر جو مقدمات میں انکے مطابق ایک وقت پر 8ضلعوں میں موجود ہوں اور وہاں کارروائیاں کر رہا تھا۔

عدت نکاح میں بشری بی بی کو سزا دی گئی کتنی شرم ناک بات ہے، ہم کتنے گھٹیا ہو چکے ہیں۔

ہم نے بشری بی بی کی صحت پر ان کو خط لکھا تھا،کہ انکے معائنہ کے لئے ہمیں اجازت دی جائے، میں ان کو کہتا ہوں اپنے اپکو مزید ننگا مت کرو۔

علی امین گنڈا پور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 12مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے۔

ضمانت کی درخواستوں کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے