پاکستان

عمران خان کو لگتا ہے ملک ٹوٹ رہا ہے: بیرسٹر گوہر

اپریل 16, 2024 < 1 min

عمران خان کو لگتا ہے ملک ٹوٹ رہا ہے: بیرسٹر گوہر

Reading Time: < 1 minute

منگل کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات طے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات ایسے کمرے میں کروائی گئی جس میں درمیان میں شیشے لگائے گئے تھے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملاقات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور تشویش کا اظہار کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں سب کے لیے قانون برابر ہونا چاہیے۔

ہماری درخواستیں سپریم کورٹ میں پڑی ہیں ان کو سنا نہیں جا رہا۔ ایک ملک میں دو قوانین نہیں چل سکتے۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق عمران خان نے کہا لگتا ہے ملک ٹوٹ رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بھی ہمارے امیدواروں کی جیت کو شکست میں تبدیل کیا۔

بانی پی ٹی آئی نے مجھے اور عمر ایوب کو زمہ داری سونپی ہے کہ پنجاب میں پارٹی کو متحرک کریں جبکہ شیر افضل مروت کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہ کے پی میں جلسے کریں۔

شیر افضل مروت کی میڈیا سے گفتگو:

میرا کسی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں، بانی پی ٹی آئی کو واضح کردیا ہے۔

عمران خان سے ملاقات کے کمرے میں شیشے اور ایک بلب لگایا گیا ہے جو ہماری وڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے باقائدہ احکامات دئیے تھے ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔
جیل میں ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ریکارڈ کی جارہی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے