پاکستان

نو مئی مقدمات، سماعت کرنے والے جج کے خلاف پنجاب حکومت کا ریفرنس

اپریل 17, 2024 2 min

نو مئی مقدمات، سماعت کرنے والے جج کے خلاف پنجاب حکومت کا ریفرنس

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں تحریک انصاف سے منسلک افراد کے خلاف نو مئی کے بلوؤں کے مقدمات کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف کے خلاف پنجاب حکومت ریفرنس دائر کر رہی ہے۔

بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں شیخ رشید، شبلی فراز، راجہ بشارت، شیریں مزاری مقدمات میں پیش ہوئے۔

عدالت نے نو مئی کے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت کے باہر شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جج ملک اعجاز آصف نے کہا ہے ان کے خلاف ریفرنس آگیا ہے لہذا وہ سماعت نہیں کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے 47 میں ہیں نہ 45 میں ہیں اسلئے ہم خاموش ہیں۔ میری زندگی میں پہلی مرتبہ ایک موجودہ جج کے خلاف ریفرنس آیا ہے۔ریفرنس پنجاب حکومت کی طرف سے آیا ہے کہ یہ جج کیس نہیں سن سکتے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ فیض حمید فیض آباد دھرنے میں ملوث نہیں تھے جو ملوث تھے ان کو پکڑیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب حکومت نے جس جج کو لگایا اب کہہ رہی ہے ہمیں اس پر اعتماد نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے اپنے ہی لگائے جج کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے۔ یہ تو قانون کاتماشا بن گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر زرتاج گل نے میڈیا کو بتایا کہ ملک میں ایک طریقہ بن ہوگیا ہے جو جج انصاف دے اس کے خلاف ریفرنس آجاتا ہے۔ جو بھی ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اس کا گلہ دبا دیا جاتا ہے۔

شہریار آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب آپ حق کے لیے کھڑے ہوں گے تو اللہ آزمائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہمارا ہے اس ملک کے ادارے ہمارے ہیں۔ عمران خان نے عوام کو انسانیت اور خود داری کی سوچ دی ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم ایمان اور یقین کے ساتھ اپنی جگہ کھڑے ہیں۔ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرزاق ایڈوکیٹ نے عدالت کے باہر گفتگو میں کہا کہ آج حکومت پنجاب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ فاضل جج کے خلاف ریفرنس فائل کیا گیا.

9 مئی کے مقدمات کے حوالے سے ملزمان کے ٹرائل کی تاریخ تھی، پاکستان کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں کہ جج کے خلاف ریفرنس فائل ہو .

ملک اعجاز آصف غیر جانبدار جج ہیں اور ان کے فیصلوں پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، حکومت پنجاب نے بے شرمی کی حد کر دی کہ فاضل جج ان کے احکامات ماننے کو تیار نہیں، سرکار نے اپنے ہی سسٹم پر عدم اعتماد کر دیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اس سازش کو ناکام کریں گے

جو جج ائین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے اس کے خلاف ریفرنس فائل کر دیا جائے ایسا نہیں ہو سکتا

ہم چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ججز کو تحفظ دیا جائے . ججز کو حکومت اور ایجنسیز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے