پاکستان

جب تک زندہ ہوں عاصم منیر کا پیچھا کروں گا: عمران خان

اپریل 17, 2024 2 min

جب تک زندہ ہوں عاصم منیر کا پیچھا کروں گا: عمران خان

Reading Time: 2 minutes

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ جب تک زندہ ہیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

بدھ کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت میں اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پر جنگل کے بادشاہ کا نام لیا تھا تو عدالت میں اضافی شیشے اور دیواریں بنا دی گئی ہیں

بہاول نگر میں قانون توڑ کر پولیس کو پھینٹا لگایا گیا ائی جی اور وائسرائے نے معافی مانگ لی۔

وائسرائے نے کہا کہ یہ ہمارے بھائی ہیں

ایسا سلوک بھائیوں سے نہیں غلاموں سے کیا جاتا ہے

طاقتور نے پھینٹا بھی لگوایا اور معافی بھی منگوائی

یہ سب جنگل کا بادشاہ کر رہا ہے اور ملک میں جنگل کا قانون ہے

جنگل کے قانون کے باعث ملک میں سرمایہ کاری نہیں ائے گی

بادشاہ چاہتا ہے تو نواز شریف کے تمام کیسز معاف ہو جاتے ہیں اور جب بادشاہ چاہتا ہے تو پانچ دن میں ہمیں تین کیسز میں سزا دے دی جاتی ہے

ملک میں وہ قانون ہے جو جنگل کا بادشاہ چاہتا ہے اور بہاول نگر واقعہ سے یہ ثابت ہو گیا۔

ملک میں نہ ائین کی حکمرانی ہے نہ قانون کی اور نہ ہی جمہوریت ۔

قرض لینے سے معیشت اور کرنسی مستحکم نہیں ہو سکتی

ائی ایم ایف کے قرض سے ملک میں مہنگائی کی لہر ائے گی تنخواہ داراور غریب آدمی مارا جائے گا

سرمایہ کاری نہ انے سے قرضے اور غربت بڑھے گی

جنگل کے قانون سے ملک کا مستقبل خطرے میں ڈالا جا رہا ہے

گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستانیوں نے دبئی میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی

بہاول نگر واقعہ بتاتا ہے کہ ملک کے حالات کیا ہیں

عمران خان نے کہا کہ جنرل عاصم منیر میری بیوی کو سزا دلوانے میں براہ راست ملوث ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر میری بیوی کو کچھ ہوا تو عاصم منیر کو نہیں چھوڑوں گا، جب تک زندہ ہوں عاصم منیر کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔

عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے اختتام پر جج ناصر جاوید رانا سے کہا کہ ان کی بیوی کی طبعیت خراب ہے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اینڈوسکوپی ٹیسٹ نہیں کروایا جارہا ۔

چھ سال سے میری بیوی بیمار نہیں ہوئی چار ہفتے سے بیمار ہے مکمل طبی معائنہ نہیں ہو رہا

میری بیوی کی صحت کا معاملہ سیریس ہے اس کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا جائے

ظاہری معائنہ سے کچھ معلوم نہیں ہو سکتا ٹیسٹ ہونگے تو حقائق سامنے آئیں گے

مجھے پتہ ہے اس سب کے پیچھے کون ہے، یہ سب آئی ایس آئی جنرل عاصم منیر کے کہنے پر کر رہی ہے میں عاصم منیر کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا.
حکومت سے خطرہ ہے حکومتی ڈاکٹروں پر اعتماد نہیں کر سکتے.

عدالت ڈاکٹر عاصم یونس سے معائنہ کروانے کا حکم دے

عدالت ڈاکٹر عاصم کو طلب کرے ان سے بشری بی بی سے متعلق رائے لے

جج ناصر جاوید رانا نے کل بارہ بجے ڈاکٹر عاصم یونس سے بشری بی بی کے طبی معائنے کا حکم دے دیا.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے