پاکستان

ڈی آئی خان میں کسٹمز کی گاڑی پر فائرنگ، پانچ اہلکار ہلاک

اپریل 18, 2024 < 1 min

ڈی آئی خان میں کسٹمز کی گاڑی پر فائرنگ، پانچ اہلکار ہلاک

Reading Time: < 1 minute

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں دہشت گردوں نے کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے جس کی زد میں آ کر 5 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

جمعرات کو مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آ کر ایک بچی اور راہ گیر بھی زخمی ہے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق کسٹم اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے جب ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی۔

ایف بی آر کے مطابق ڈی آئی خان میں درابن روڈ پر نامعلوم افراد کی ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انوسٹیگیشن کسٹمز پشاور کے سٹاف پر آپریشن کے دوران فائرنگ کی گئی۔

مارے جانے والوں میں انٹیلیجنس آفیسر اسلم خان، حوالدار عنایت اللہ، حوالدار اکبر زمان، سپاہی افتخار عالم اور سپاہی شہاب علی شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وزیر اعلیٰ نے ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں کسٹمز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی مذمت کی ہے۔

بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور چارکسٹمز اہلکاروں اور ایک راہگیر بچی کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

وزیر اعلی نے پولیس حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے