اہم خبریں متفرق خبریں

لندن کی سڑکوں پر فوجی گھوڑے بے قابو، سرپٹ دوڑ کر چار افراد کو زخمی کر دیا

اپریل 24, 2024 2 min

لندن کی سڑکوں پر فوجی گھوڑے بے قابو، سرپٹ دوڑ کر چار افراد کو زخمی کر دیا

Reading Time: 2 minutes

لندن میں مشقوں کے دوران فوجی گھوڑے اپنی پناہ گاہ سے اندھا دھند دوڑتے ہوئے شہر کے وسط میں پہنچ گئے جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا۔

سکائی نیوز کے مطابق گھوڑے کاروں سے ٹکرائے اور ایک بس کی ونڈ سکرین توڑ دی۔ ان میں سے ایک گھوڑا خون میں لت پت تھا۔

دو گھوڑوں کو زینوں اور لگاموں کے ساتھ الڈ وِچ کے قریب سڑک پر بغیر سوار کے دوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔

فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’آج صبح معمول کی مشق کے دوران فوجی گھوڑوں کی ایک بڑی تعداد نے دوڑیں لگا دیں۔
ترجمان نے کہا کہ ’اب تمام گھوڑے کیمپ میں واپس آ گئے ہیں۔ متعدد اہلکار اور گھوڑے زخمی ہوئے ہیں اور انہیں مناسب طبی امداد دی جا رہی ہے۔‘

سٹی آف لندن پولیس نے کہا کہ انہیں آج صبح 8.30 بجے کے قریب ایک کال موصول ہوئی اور یہ کہ دو گھوڑے لائم ہاؤس کے قریب ہائی وے پر پکڑے گئے ہیں۔ بعد میں انہیں ویٹرنری کیئر حاصل کرنے کے لیے لے جایا گیا۔
میٹروپولیٹن پولیس نے صبح 10.30 بجے ایک بیان میں کہا کہ تمام گھوڑوں کو پکڑ لیا گیا ہے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہمیں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ تمام گھوڑوں کو پکڑ لیا گیا ہے۔ ہم فوج کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایمبولینس جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی تھی۔‘

لندن ایمبولینس سروس کے ترجمان نے کہا کہ ’ہمیں آج صبح 8:25 پر بکنگھم پیلس روڈ پر ایک شخص کو گھوڑے سے پھینکے جانے کی اطلاع پر بلایا گیا۔

ترجمان کے مطابق ’ہم نے جائے وقوعہ پر امدادی ٹیموں کو بھیجا جن میں ایمبولینس کا عملہ، فاسٹ رسپانس کار میں ایک پیرامیڈک، اور ایک واقعہ رسپانس آفیسر شامل تھے۔‘

انہوں نے بتایا کہ’ہمارا پہلا پیرامیڈک پانچ منٹ میں جائے وقوعہ پر تھا۔ ہم نے جائے وقوعہ پر ایک زخمی کا علاج کیا اور اسے ہسپتال لے گئے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے