کھیل

نئی تاریخ رقم، پاکستان کو آئرلینڈ کے ہاتھوں ٹی20 میں پہلی شکست

مئی 10, 2024 2 min

نئی تاریخ رقم، پاکستان کو آئرلینڈ کے ہاتھوں ٹی20 میں پہلی شکست

Reading Time: 2 minutes

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

جمعے کو ڈبلن کے کاسل ایوینیو سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 183 رنز کے ہدف کو 19.5 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آئرلینڈ کی جانب سے اینڈی بالبرنی نے 77، ہیری ٹیکٹر نے 36 اور جورج ڈوکریل نے 24 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے عباس آفریدی نے دو جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان: حارث رؤف اور حسن علی کی واپسی

فاسٹ بولر محمد عامر آج آئرلینڈ روانہ ہوں گے، سیریز کے پہلے میچ سے آؤٹ
یہ آئرلینڈ کی پاکستان کے خلاف ٹی20 کرکٹ میں پہلی جیت ہے۔

آئرلینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کرنے کی کوشش کی تاہم دوسرے اوور کی پانچویں گیند پر نسیم شاہ نے پاکستان کو پہلی کامیابی پاؤل سٹرلنگ کی وکٹ کی صورت میں دلوا دی۔
فاسٹ بولنگ کے لیے سازگار وکٹ پر عباس آفریدی نے بھی میچ میں اپنی پہلی گیند پر ہی فائدہ اٹھا لیا اور لورکان ٹکر کو 4 کے انفرادی سکور پر پویلین واپس بھیج دیا۔

دو وکٹیں جلدی گرنے کے باوجود آئرش بیٹرز نے اپنے اوپر دباؤ کو نہ آنے دیا اور اینڈی بالبرنی اور ہیری ٹیکٹر نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھی۔

تیسری وکٹ کے لیے دونوں بیٹرز کے درمیان 77 رنز کی پراعتماد شراکت دیکھنے کو ملی۔

اس شراکت کو دیکھ کر لگنے لگا کہ دونوں بیٹرز میچ کو آسانی سے اپنی ٹیم کی جھولی میں ڈال دیں گے لیکن 13ویں اوور کی آخری گیند پر عماد وسیم نے ہیری ٹیکٹر کو 36 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے