پاکستان

اسلام آباد میں سنٹورس مال کے مالک تنویر الیاس گرفتار

مئی 20, 2024 < 1 min

اسلام آباد میں سنٹورس مال کے مالک تنویر الیاس گرفتار

Reading Time: < 1 minute

مشہور بلڈر، سینٹورس مال کے مالک اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم تنویر الیاس کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق سینٹورس پر مبینہ قبضہ اور فائرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا۔

اُن کے ترجمان کے مطابق سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

سابق وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ پولیس اہلکار دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔

پولیس کے بیان کے مطابق تنویر الیاس کی گرفتاری قانون کے مطابق عمل میں لائی گئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے