پاکستان

اپنے کام کے بادشاہ، معروف اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے

مئی 26, 2024 < 1 min

اپنے کام کے بادشاہ، معروف اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے معروف اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے۔

وہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرِعلاج تھے۔

کراچی آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ کے مطابق طلعت حسین کی صاحبزادی نے ایک میسج کے ذریعے اپنے والد کی وفات سے آگاہ کیا۔

کراچی آرٹس کونسل کے صدر کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہترین اور زبردست انسان تھے۔

ان کے مطابق طلعت حسین جیسا منجھا ہوا اداکار صدیوں میں پیدا ہوتا ہے۔
’فن اداکاری میں طلعت حسین کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کو اپنی منفرد انداز اداکاری سے دوام بخشا۔‘

حالیہ دنوں میں طلعت حسین کے شدید بیمار ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔

جنوری میں طلعت حسین کی بیٹی تزئین حسین نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کے والد کی طبیعت انتہائی خراب ہو چکی ہے اور وہ لوگوں کو پہچان بھی نہیں پا رہے۔

طلعت حسین کو ان کی خدمات کے صلے میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے