ٹی20 ورلڈ کپ میں انڈیا سے شکست، میچ فکسنگ کا خدشہ
Reading Time: < 1 minuteانڈین بولرز نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں کو ٹی20 میچ میں بھی چھ کی اوسط سے رنز بنانے سے روک کر میچ جیت لیا۔
نیو یارک میں اتوار کو کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے بیٹرز نے ایک بار پھر بدترین کارکردگی کا مظاہرہ دہرایا۔
پاکستان کو جیت کے لیے 20 اوورز میں چھ کی اوسط سے 120 رنز درکار تھے مگر کپتان بابر اعظم اور دیگر بلے بازوں نے بدترین کھیل پیش کیا۔
بابر اعظم، عثمان اور فخر زمان 13، 13 رنز سکور کر کے پویلین لوٹے،
محمد رضوان نے بھی سست رفتار بلے بازی کی۔ اور 44 گیندوں پر 31 رنز سکور کیے۔ عماد وسیم نے 23 گیندیں کھیل کر 15 رنز بنائے۔
سوشل میڈیا صارفین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ میچ فکس تھا کیونکہ جس طریقے سے پاکستانی بلے بازوں نے بیٹنگ کی اُس سے کسی طور بھی نہیں لگا کہ وہ سنجیدہ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
Array