پاکستان

لاہور ہائیکورٹ: سرگودھا کے جج کو ہراساں کرنے پر فیصلہ جاری

جون 20, 2024

لاہور ہائیکورٹ: سرگودھا کے جج کو ہراساں کرنے پر فیصلہ جاری

اے ٹی سی سرگودھا کے جج کو ہراساں کرنے کے ازخود نوٹس کیس میں گزشتہ سماعت کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈی ایس پی سرگودھا، آر او سی ٹی ڈی سرگودھا، اور ایس ایچ او سرگودھا کو توہین عدالت اور شوکاز نوٹسز جاری کیے ہیں۔

جمعرات کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں ہدایت کی کہ اے ٹی سی عدالت کے جج کے خطوط سپریم کورٹ کو ارسال کیے جائیں۔

چیف جسٹس نے ازخود نوٹس کیس کو جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں مزید سماعت کے لیے بھیج دیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس شاہد کریم 27 جون کو کیس پر سماعت کریں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق اے ٹی سی سرگودھا کے جج نے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے