پشاور: رکشے میں جھگڑے کے دوران خاتون قتل، مرد کی خودکشی
پشاور کے پولیس سٹیشن شرقی کی حدود میں ایک خاتون کو قتل کرنے کے بعد اُس کے ساتھی مرد نے خودکشی کر لی ہے۔
پشاور پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون اور قاتل رکشے میں سوار تھے۔
پولیس کو رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ خاتون اور مرد کا اچانک آپس میں کسی بات پر جھگڑا ہوا۔
رکشہ ڈرائیور کے بیان کے مطابق مرد نے پسٹل سے پہلے خاتون کو گولی ماری اور بعد میں خود کو فائر کر کے ہلاک کیا۔
پولیس کے مطابق دونوں موقع پر دم توڑ گئے تھے۔
دونوں لاشوں کو ایک آر ایچ منتقل کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ اور قاتل کا رشتہ معلوم نہیں ہو سکا، مرد کے گھر والے خاتون کو نہیں جانتے۔ دونوں کا تعلق چترال سے بتایا جاتا ہے.

